جاب فیئر کا انعقاد درحقیقت ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو صنعت کاروں اور مختلف کمپنیوں کے مالکان کو ،متعلقہ ماہرین اور باصلاحیت افرادی قوت تک رسائی کے قابل بناتا ہے جبکہ فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس وسائل، ملازمت کے مواقع اور اقتصادی ترقی تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے اس مشترکہ منصوبے سے تینوں فریقوں یعنی اکیڈمی، انڈسٹری اور اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوتا ہے
کوئٹہ 27 نومبر: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ یونیورسٹی میں جاب فیئر کا انعقاد درحقیقت ایک مشترکہ منصوبہ ہے جو صنعت کاروں اور مختلف کمپنیوں کے مالکان کو متعلقہ ماہرین اور باصلاحیت افرادی قوت تک رسائی کے قابل بناتا ہے جبکہ فارغ التحصیل اسٹوڈنٹس وسائل، ملازمت کے مواقع اور اقتصادی ترقی تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔ اکیڈمی اور صنعت کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کے اس مشترکہ منصوبے سے تینوں فریقوں یعنی اکیڈمی، انڈسٹری اور اسٹوڈنٹس کو فائدہ ہوتا ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹمز یونیورسٹی کے ساتویں جاب فیئر کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وائس چانسلر بیوٹمز یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حفیظ، پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر بلوچستان ہاشم خان غلزئی اور جاب فیئر میں حصہ لینے والے پچاس مختلف انڈسٹریز، فیکٹریز، بینکس اور این جی اوز کے نمائندوں سمیت طلباء و طالبات کی ایک بڑی تعداد موجود تھی. شرکاء سے خطاب میں گورنر بلوچستان نے کہا کہ کہ بیوٹمز یونیورسٹی میں ساتویں جاب فیئر کا انعقاد اپنی نئی نسل کیلئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کا ایک بہترین موقع ہے. اس جاب فیئر کے توسط سے اسٹوڈنٹس مختلف کمپنیوں اور انڈسٹری کے نمائندوں سے مل سکتے ہیں، جاب مارکیٹ کے بارے میں جان سکتے ہیں، اور کیریئر کے نئے امکانات تلاش کر سکتے ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ یہ بات واضح ہےکہ ہمارے نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور ہمیں انکی صلاحیتوں کے مطابق مواقع تلاش کرنے میں ان کی مدد و رہنمائی کرنی ہوگی. اس کے علاوہ یہ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومتوں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ نوجوانوں کیلئے مزید روزگار اور جدید مہارتیں سکھانے کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں انہوں نے کہا کہ بیوٹمز یونیورسٹی کے تمام طلباء و طالبات کو چاہیے کہ وہ اس اہم ایونٹ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ سوالات پوچھیں، کمپنیوں سے جڑیں اور اپنے روشن مستقبل کو محفوظ بنائیں گورنر بلوچستان اس شاندار جاب فیئر میں شریک تمام کمپنیوں، صنعتوں اور اور اداروں کے نمائندگان کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ یہ جاب فیئر نوجوانوں کو روزگار کے مواقع اور انکی خدمات حاصل کرنے کیلئے تیار ہیں. آخر میں گورنر مندوخیل نے اکیڈمیہ اور انڈسٹری کے درمیان اشتراک پیدا کرنے کے حوالے سے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد حفیظ انکی پوری ٹیم کی انتھک کاوشوں کو لائق تحسین قرار دیا اور توقع ظاہر کی کہ باہمی اشتراک کا یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہیگا. قبل ازیں گورنر بلوچستان بیوٹمز یونیورسٹی کے جاب فیئر میں لگائے گئے تمام اسٹالز کا باقاعدہ معائنہ کیا، ذاتی دلچسپی ظاہر کی اور منتظمین اور انڈسٹری سیکٹر کے نمائندوں میں یادگاری شیلڈز تقسیم کیں
7th Job Fair 2024
Colleges Participated in Job fair